اُرْدُو لفظ کے معانی | urdu - Urdu meaning | Rekhta Dictionary (2024)

اُرْدُو

urduउर्दू

اصل: ترکی

وزن : 22

اُرْدُو کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ریختہ، ہندوی
  • برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔ ابتدا یا آغاز کے بارے میں مختلف نظریات ہیں : بعض لوگ سورسینی یا اب بھرنش کی جدید ترقی یافتہ یا ترمیم شدہ شکل بتاتے ہیں جس نے عہد غزنوی کے لگ بھگ نیا روپ نکالنا شروع کیا اور جو تقریباً چودھویں صدی سے ضبط تحریر میں آئی۔ منظوم اردو کو ریختہ کہتے تھے۔ دہلی کے محاورے کے مستند ہونے کی سند قلعہ معلٰی کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان 'اردوئے معلٰی کہلائی جو کثرت استعمال سے اردو ہو گئی۔ بعض مغربی مصنفوں نے اسے 'مورز' کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی فراوانی تدھبو کے رجحان اور غربی رسم الخط کی بنا پر متمیز؛ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اردو کی مخصوص آوازوں کیلئے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں۔ کئی سو سال کا ادبی اور علمی ذخیرہ اس میں موجود ہے۔ خصوصاً بیسویں صدی میں جدید علوم و فنون کی بکثرت کتابیں اس میں تصنیف و تالیف اور ترجمہ ہوئیں اور بے شمار علمی اصطلاحات وضع ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلٰی تعلیم کے مختلف درجات میں انگریزی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں رائج ہوئی، بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی، برصغیر پاک و ہند کی سیاسی جدوجہد آزادی میں اردو کا بڑا حصّہ ہے

اسم، مذکر

  • لشکر، سپاہ، فوج
  • لشکر گاہ، چھاؤنی، کیمپ
  • بازار، صدر بازار، بڑا بازار

شعر

سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں

ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

نامعلوم

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ

ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

داغؔ دہلوی

نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

داغؔ دہلوی

لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے

میں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے

منور رانا

حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی

نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی

حفیظ جالندھری

  • غزل دیکھیے
  • کاپی کیجیے

English meaning of urdu

Noun, Feminine

  • Rekhta,Hindawi
  • Urdu language, the Hindustani language as spoken by the Muhammadans of India, and by Hindus who have intercourse with them or who hold appointments in the Government courts, (It is composed of Hind, Arabic, and Persian, Hind constituting the back-bone, so to speak) 'Urdu-e-Mualla' The royal camp or army (generally means the city of Dehli or Shahjahanabad), the court language ('Urdu-e-Mualla ki zaban), the Hindustani language as spoken in Dehli

Noun, Masculine

  • army, troops
  • army camp, encampment
  • market of a camp

उर्दू के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • रेख़्ता, हिंदवी
  • वह हिंदी जिसमें अरबी, फ़ारसी भाषा के शब्द अधिक मिले हों और जो फ़ारसी लिपि में लिखी जाए, मुग़ल शासन के मध्य युग सेना में फ़ारसी, तुर्क और अरब आदि भरती थे और वे लोग हिंदी में कुछ फ़ारसी, तुर्की, अरबी आदि के शब्द मिलाकर बोलते थे

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सेना, लशकर, सिपाह, फ़ौज
  • सेनावास, छावनी, कपमो, फ़ौजी पड़ाव, लश्कर गाह
  • बाज़ार, सदर बाज़ार, बड़ा बाज़ार, मंडी

اُرْدُو کے مترادفات

لَشْکَر گاہ اَن٘بوہ چھاونی بازار پَڑاو سِپاہی کَمْبُو لَشْکَر ہِنْدی ہِندُوسْتانی گِروہ فَوج

اُرْدُو کے مرکب الفاظ

اُرْدُوئے مُعَلّیٰ خدمت اردوئے معلیٰ کِرانی اُرْدُو

اُرْدُو سے متعلق دلچسپ معلومات

دنیا میں 104 ملین لوگ اردو بولتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہندوستان اور پاکستان میں رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپ اور امیریکہ میں بھی اردو بولنے والوں کی ایک کثیر تعداد آباد ہے جو بر صغیر ہند سے ہجرت کر کے وہاں بس گئے ہیں۔ یہاں اردو اخبارات، رسائل اور کتابیں شائع ہوتی ہیں، مشاعرے اور دیگر ادبی محافل منعقد ہوتی ہیں۔ یہ اب اردو کی نئ بستیاں کہلاتی ہیں۔مشرق وسطی کے ممالک میں روز گار کے لئے گئے ہوئے لوگوں میں بھی اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جو برسوں سے وہاں رہ رہے ہیں۔

مصنف: عباس قمر

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (اُرْدُو)

نام

ای-میل

تبصرہ

ارسال کیجیے

اُرْدُو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے

(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

منسوخ کیجیے تصویر اپلوڈ کیجیے

اُرْدُو لفظ کے معانی | urdu - Urdu meaning | Rekhta Dictionary (2024)
Top Articles
Latest Posts
Article information

Author: Wyatt Volkman LLD

Last Updated:

Views: 6628

Rating: 4.6 / 5 (46 voted)

Reviews: 93% of readers found this page helpful

Author information

Name: Wyatt Volkman LLD

Birthday: 1992-02-16

Address: Suite 851 78549 Lubowitz Well, Wardside, TX 98080-8615

Phone: +67618977178100

Job: Manufacturing Director

Hobby: Running, Mountaineering, Inline skating, Writing, Baton twirling, Computer programming, Stone skipping

Introduction: My name is Wyatt Volkman LLD, I am a handsome, rich, comfortable, lively, zealous, graceful, gifted person who loves writing and wants to share my knowledge and understanding with you.